موسم رت بدلنے لگا

محکمہ موسميات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج ہلکي بارش کي نويد سنادي۔ لاہور ميں تين روزسے سموگ کي شدت برقرارہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق آئندہ تين روزمیں بالائی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری جبکہ پشاور ، مالاکنڈ ،ہزارہ ، مردان ،بنوں ،کوہاٹ میں آج بارش کاامکان ہے۔

اسلام آباد اورراولپنڈي کے مختلف علاقوں ميں بونداباندي سےمزيدموسم سردہوگيا جبکہ پنجاب کےمختلف علاقوں ميں دھند برقرارہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بھی چندمقامات پربارش ہوسکتي ہے۔

دوسری جانب لاہور کو زہريلي اسموگ نے ايک بار پھر اپني لپيٹ ميں لے ليا ہے جس کے باعث شہريوں کو آنکھوں ميں جلن اورسانس لينے ميں مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ ماحوليات نے خدشہ ظاہرکياہے کہ اگرہواکارخ تبديل ہواتو بھارت ميں سموگ کي ابترصورتحال پاکستان کو بھي متاثرکرسکتي ہے۔

MET OFFICE

weather forecast

Lahore smog

Tabool ads will show in this div