پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں دو رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے دی۔


ابو ظبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 148 رنز ہدف کے تعقب میں نیوزی لیںڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔ کیوی ٹیم کی جانب سے مونرو نے 58 رنز بنائے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف

تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر 42، فلپز 12، کپتان کین ولیمسن 11، گرانڈ ہوم 6، اینڈرسن 9 اور سیفرٹ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بالر حسن علی نے 35 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں بہترین بلے بازی کرنے پر محمد حفیظ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

t20 match

Tabool ads will show in this div