پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔


ابو ظبی میں جاری پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹںگ کا فیصلہ کیا لیکن 10 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی دو وکٹیں گر گئیں۔ اوپنرز صاحبزادہ فرحان ایک اور بابر اعظم 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے ساتھ پہلا میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابتدائی دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ اور آصف علی کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 67 رنز بنے، یہاں حفیظ 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد آصف علی 24، کپتان سرفراز احمد 34 اور شعیب ملک 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 10 اور عماد وسیم 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

t20 match

Tabool ads will show in this div