راول پنڈی کے مسائل بڑھ گئے، نیا شہربسانے کی تیاری

راول پنڈی: پرانے شہروں میں زندگی اجیرن ہونے لگی تو حکومت نے نئے شہر بسانے تیاری شروع کردی۔

شہروں کی کشش کبھی سب کو اپنی طرف کھینچتی تھی مگراب توخود باسیوں کا بھی اپنے شہروں میں دم گھٹنے لگا ۔ ملک کے شہروں میں آبادی کا سیلاب ،شور کی گونج ، آلودگی کے تھپیڑے ، پانی کی قلت اور بنیادی سہولیات کے فقدان سمیت مسائل کے کئی پہاڑ کھڑے ہوچکے ہیں ۔

راولپنڈی کا5 ہزار286 مربع کلومیٹررقبے کے شہر کا دامن بھی تنگ پڑچکا ہے۔ مسلسل بڑھتی آبادی کا بوجھ اٹھا اٹھا کرشہری اداروں کی ہمت بھی اب ٹوٹنے لگی ہے ۔ پرانے شہر کی حالت کے پیشِ نظرنیاراول پنڈی بسانے کی تیاری پکڑ لی گئی ۔

ماہرین کہتے ہیں کہ نئے شہرآباد کرنا خوش آئند سہی لیکن وسائل میں مسلسل کمی کی بنیادی وجہ بڑھتی آبادی ہے ۔

TWIN CITIES

Tabool ads will show in this div