بالی ووڈ : رواں سال کی پہلی فلم تمنا 16 مئی کو ریلیز ہوگی

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پاکستانی فلم نگری لالی ووڈ سے سال کی پہلی  فلم تمنا 16 مئی کو سنیماؤں کی زينت بن رہی ہے۔

سپنس اور تھرل سے بھرپور فلم تمنا کی کہانی ايک ايسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو خود نفسياتی مسائل کا شکار ہے اور اپنی بيوی کو ايک تنازع ميں الجھانا چاہتا ہے۔

ٹی وی اسکرين اور تھيٹر پر اپنی صلاحيتوں کا لوہا منوانے والے سلمان شاہد ايک ايسے کردار ميں نظر آئيں گے جو ايک نوجوان کو اپنے جال ميں پھنسا کر چوہے بلی کا کھيل کھيلتا ہے، فلم ميں فريال گوہر اور سيمی راحيل بھی ايکشن ميں نظر آئيں گی۔

تمنا کے نام سے ريليز ہونے والی فلم ميں راحت فتح علی خان کا گايا ہوا گانا بھی شامل ہے، جس کی موسيقی ساحر علی بگا نے ترتيب دی۔ سماء

Tabool ads will show in this div