پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی20 آج ہوگا

Oct 31, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/1st-T20-Pak-Nz-Pkg-Moiz-31-10.mp4"][/video]

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ ابوظبی میں آج ہو رہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم کیویز کے خلاف بھی میدان مارنے کو تیار ہیں۔  دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا آخری میچ 4 نومبر کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

دونوں کے مابین ایک روزہ میچ کا آغاز 7 نومبر سے، جب کہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 16 نومبر سے متحدہ عرب امارات میں ہی ہوگا۔

 

سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی، حریف اسکواڈ میں کئی اچھے کھلاڑی شامل ہیں،جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا سے بہتر ہے، مقابلے د لچسپ ہوں گے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن اور کوچ کریک میک ملن کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہورہے ہیں ،پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی اچھی سائیڈ ہے، سیریز آسان نہیں ہوگی، مارٹن گپٹل کے نہ ہونے سے ٹیم کمبی نیشن متاثر ہوگا۔

T20

PakvsNZ

Tabool ads will show in this div