ڈیڑھ سو سال قبل پانی میں ڈوبنے والا تیرہ لاکھ ڈالر کا سونا برآمد

اسٹاف رپورٹ
فلوریڈا : امریکی کمپنی نے بحر اوقیانوس میں ڈیڑھ سو سال قبل ڈوبنے والے جہاز سے تیرہ لاکھ ڈالر کا سونا نکال لیا۔

بحر اوقیانوس میں اٹھارہ سو ستاون میں سونے سے بھرا جہاز ڈوب گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق جہاز میں اکیس ٹن سونا موجود ہے، سونا نکالنے کے لئے امریکی کمپنی اوڈیسی مرین ایکسپلوریشن نے رواں سال مارچ میں اجازت حاصل کی تھی۔ پہلے مرحلے میں ایک ہزار اونس سونا نکالا گیا، جس کی مالیت تیرہ لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ امریکی کمپنی معاہدے کے تحت اس سونے کو اصل حقداروں تک پہنچائے گی۔ سماء

برآمد

plane

Gujranwala

palestinians

screening

champion

Maria Sharapova

Tabool ads will show in this div