مافیا کے کالے کرتوتوں پر مبنی فلم کوئلہ آنچل 9 مئی کو ریلیز ہوگی

اسٹاف رپورٹ

ممبئی : بھارت میں کوئلہ مافیا کے کالے کرتوتوں پر بننے والی فلم ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ونود کھنہ اور سنیل شیٹھی کی کوئلہ آنچل 9 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

کوئلے کے دھندے میں ہاتھ اکثر کالے ہوجاتے ہیں اور بات ہو کوئلہ اسمگلنگ تو بھارت میں پوری مافیا کا اس پر راج ہے، اسی موضوع پر ہدایت کار آشو تریکھا نے کوئلہ آنچل کی بنیاد رکھی جس میں ونود کھنہ نے ولن کا کردار ادا کیا۔

پولیس اور دیگر فورسز کی ناکامی کے بعد سنیل شیٹھی کو کلیکٹر بناکر کوئلہ مافیا سے نجات دلانے کی  ذمہ داری سونپی جاتی ہے، سنجیدہ موضوع پر بنی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم جمعہ کو ریلیز کی جارہی ہے۔ سماء

Sonam Kapoor

Tabool ads will show in this div