ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے بیٹے کا نام رکھ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے نو مولود بیٹے کا نام رکھ دیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے بے بی مرزا ملک کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مداحوں کو اپنے بیٹے کے نام کا بتایا۔
ha ha ha very funny 🤣
Just to let everyone know, we have not shared any picture of my son Izhaan. The ones out there is of a cute baby MashAllah, just not ours. #BabyMirzaMalik 👼🏼 https://t.co/Xdu26USrIg — Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) October 30, 2018
اپنے پیغام میں پاکستانی آل راونڈر نے کہا کہ ’دل کی گہرائیوں سے میں ہر ایک کا مشکور ہوں، جنہوں نے مجھے ،ثانیہ اور ہماری خاندانوں کو بیٹے کی پیدائش پر محبت بھرے پیغامات سے نوازا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام ’اذہان‘رکھا ہے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کا نام سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے خوب تہنتی پیغامات بھیجے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر شعیب ملک کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ،جس میں وہ اپنے بیٹے کی ولات کی خوشی منا رہے ہیں۔
چند ماہ قبل جب ثانیہ مرزا نے ایک تقریب میں بچے کی ولادت کے حوالے سے اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنی پہلی اولاد کا مرزا ملک رکھیں گے ۔