سیہون میں صوبائی وزیر کے پروٹوکول قافلے کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

سیہون ميں صوبائی وزیر مرتضيٰ بلوچ کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔


سندھ کے صوبائی وزیر برائے لیبر مرتضیٰ بلوچ لاڑکانہ جا رہے تھے کہ سہون کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل کی زد میں آگیا، حادثے میں شدید زخمی عمران پہنور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

مرتضیٰ بلوچ کے مطابق موبائل کے سامنے اچانک مویشی آگیا جسے بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر لگی۔

ورثا نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیا جس میں لوگوں کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد مرتضیٰ بلوچ رک کر زخمی نوجوان کو اسپتال پہنچا دیتے تو ان کا اظہار افسوس بھی قابل قبول ہوتا۔

ایس ایس پی جامشورو توقیر نعیم نے بتایا نوجوان کے ورثاء کا مطالبہ تھا کہ ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے اسلیے ہم نے گاڑی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ گاڑی سکیورٹی زون کراچی پولیس کی تھی۔

Sindh Minister

Tabool ads will show in this div