مملکت خداداد کےدیوقامت پہاڑ"راکا پوشی"کےنظارے

اسٹاف رپورٹ
گلگت بلتستان: آپ کو خوبصورت گلیشئرز اور بلند و بالا برف پوش چوٹیوں کی سیر کیلئے راکا پوشی لئے چلتے ہیں، جہاں گلگت بلتستان آنے والے سیاح یہاں کا نظارہ نہ کریں تو تفریح ادھوری رہتی ہے۔

آسمانوں کو چھوتے برف پوش دیو قامت خوبصورت پہاڑ سوئٹزر لینڈ کے نہیں بلکہ مملکت خداداد کے ہیں۔ قدرت کا حسین ترین تحفہ سب کو دعوت نظارہ دے رہا ہے۔ گلگت بلتستان جانے والے سیاح وادی نگر کا رخ ضرور کرتے ہیں۔

وادی نگر کے گیٹ وے سکندر آباد کے مقام پر راکا پوشی سے نظریں ہٹنے کا نام ہی نہیں لیتیں۔ بڑھتے قدم بھی یہیں رک جاتے ہیں۔ سات ہزار سات سو میٹر سے زائد بلند چوٹی دلفریب منظر پیش کرتی ہے۔

پہاڑوں اور گلیشیرز کی وادی نگر ہمیشه ملکی و غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ سیاحت دیگر شہروں سے آنے والوں کی سہولت کے اقدامات کرے۔ گلگت بلتستان قدرت کے خوبصورت نظاروں سے بھرا پڑا ہے۔ سرکاری اقدامات کے باعث علاقے میں سیاحت کی صنعت مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔ سماء

transplant

Tabool ads will show in this div