تازہ ترین

گوجر خان میں فائرنگ سے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جاں بحق

Oct 30, 2018

ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج چوہدری محمود اختر خان ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔


چوہدری محمود اختر ایڈووکیٹ کو تھانہ جاتلی کے علاقہ ترکوال موڑ کے قریب راولپنڈی سے واپسی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقتول ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع چکوال کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

نمائندہ سماء صداقت علی کے مطابق جسٹس (ر) محمود اختر فیملی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سابق جج موقع پر جاں بحق ہوگئے، تاہم واقعہ میں فیملی محفوظ رہی۔

ریسکیو عملے نے لاش پوسٹ مارٹم کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گوجر خان منتقل کر دی ہے۔

سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔

ex judge killing

Tabool ads will show in this div