برازیل : 6 فٹ 8 انچ کی لڑکی 5 فٹ 4 انچ کے نوجوان کی دلہن بنے گی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

ریو ڈی جنیرو : برازیل میں دنیا کی طویل القامت لڑکی نے شادی کا اعلان کردیا، 6 فٹ 8 انچ قد کاٹھ کی کروز سلوا 5 فٹ 4 انچ کے بوائے فرینڈ کی دلہن بنیں گی۔

برازیل کے فرانسینالڈو سلوا مشہور تو تھے ہی لیکن اب ان کی شہرت میں مزید چار چاند لگ گئے ہیں کیونکہ دنیا کی سب سے طویل القامت نوجوان خاتون جو ان کی دلہن بننے جارہی ہیں۔

پانچ فٹ 4 انچ کے ڈی سلوا نے گھٹنوں پر جھک کر فلمی انداز میں کروز سلوا کو پروپوز کیا اور انگوٹھی پہنائی تاہم جوڑے نے شادی کی تاریخ نہیں بتائی۔

دنیا کی طویل قامت لڑکی کروز سلوا کا قد 6 فٹ 8 انچ ہے اور وہ گزشتہ 3 سال سے ڈی سلوا کی دوست ہیں۔ سماء

Tabool ads will show in this div