ن لیگ کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن نے جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس کے اپوزیشن چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، تاہم نواز شریف کانفرنس میں شریک نہیں ہونگے۔

پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے مختصر وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا، وفد کیلئے نام فائنل کرلیے گئے ہیں۔ ن لیگ کی جانب سے 5 رکنی وفد سینیر رہنما راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں شرکت کرے گا، وفد میں خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور احسن اقبال شامل ہونگے۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے اے پی سی میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ جے یو آئی ف کے سربراہ کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس 31 اکتوبر کو طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 28 اکتوبر کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً 2 گھنٹے ملاقات جاری رہی۔

ZARDARI

APC

MAULANA FAZL UR REHMAN

all parties conference

Tabool ads will show in this div