عامرخان کی واہگہ آمد، بھارتی باکسرزکوچیلنج دے دیا

Oct 30, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/King-Boxer-At-Wagha-Border-Lhr-Pkg-29-10.mp4"][/video]

پاکستاني نژاد برطانوي باکسرعامر خان نے بھارت کو بڑا چيلنج دے ديا ۔ بولے انڈين باکسر مقابلہ کرليں، کوئي مجھے ہرا نہيں سکتا ۔وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کے بھی خوب پل باندھے۔

پاکستاني نژاد برطانوي باکسر عامر خان ان دنوں اہلیہ کے ہمراہ لاہور میں موجود ہیں، گزشتہ روز فریال مخدوم کے ہمراہ واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کي پرجوش تقريب ميں شرکت کی توسیکیورٹی اہلکاروں اورشائقين نے عامرخان کا پرتپاک استقبال کيا اور خیر مقدمی نعرے لگائے۔

عامر خان نے بھي شائقين کي محبت کا بھر پورجواب ديا۔ میڈیا سے گفتگو میں بولے کہ پہلي بار يہاں آیا ہوں ۔ پريڈ ديکھ کر اچھا لگا۔ساتھ ہي بھارت کو چيلنج بھي دے ڈالا ۔کنگ باکسرنے دعویٰ کیا کہ بھارت کا کوئی باکسر مجھے ہرا نہیں سکتا۔

وزیراعظم سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا کہ عمران خان واحد سياست دان ہيں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔

wahga border

Tabool ads will show in this div