یکم نومبرکو دھابیجی ایکسپریس پر مسافرمفت سفر کریںگے،شیخ رشید

Nov 02, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/Sheikh-Rasheed-Media-Talk-Khi-30-10.mp4"][/video]

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نئی ٹرین دھابیجی ایکسپریس چلانے کا اعلان کردیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ٹرین یکم نومبر کو سوا چھ بجے چلے گی اور پہلے دن مسافر اس میں مفت سفر کرسکیں گے۔

کراچی آمد پر پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی بدھ کے روز دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

شیخ رشید کا ریلوے ٹریک کے قریب تمام اسکول بند کرنے کا حکم

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ریل گاڑی عمران خان کی طرف سے مزدوروں کیلئے تحفہ ہے، پہلے روز تمام مسافر دھابیجی ایکسپریس میں مفت سفر کر سکیں گے، ریل گاڑی سوا چھ بجے چلے گی، خواہش ہے کہ مزدور چھتوں پر نہ بیٹھے اور وقت پر گھر پہنچے، اس کیلئے ریل میں سفر کرنے والے مزدوروں کو مہینے بھر کا پاس بھی دیا جائے گا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریل سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ریلوے سرکلر ریل کیلئے پوری سہولت دینے کو تیار ہے، جلد ہی سکھر کراچی ایکسپریس کا بھی آغاز کریں گے، ہم حیدرآباد کے لئے بھی ٹرین چلائیں گے، جب کہ گوادر میں بھی ٹریک بچھانے کو تیار ہیں، محکمہ ریلوے کی حکمت عملی سے متعلق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 100روز میں10ٹرینیں چلانے کا ایجنڈا ہے۔

دھابیجی ایکسپریس

یہ ٹرین کراچی سے دھابیجی شٹل سروس کے فرائض انجام دے گی، جس کا مقصد بڑی تعداد میں مزدوروں اور کم آمدنی والے افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ ٹرین کا افتتاح 30 اکتوبر کو کراچی کے سٹی اسٹیشن سے ہوگا، جب کہ ریل گاڑی کی باقاعدہ سروس یکم نومبر سے شروع ہوگی۔

ٹرین کا روٹ اور اوقات

یہ ریل گاڑی روزانہ کی بنیاد پر ہر صبح 7 بجے سٹی اسٹیشن کراچی سے چلے گی اور 8 بج کر 55 منٹ پر دھابیجی پہنچے گی۔ درمیان میں یہ ریل گاڑی ڈرگ روڈ ، ملیر اور بن قاسم اسٹیشن پر مختصر وقت کیلئے رکے گی۔

بعد ازاں ٹرین شام 5 بجے دھابیجی سے روانہ ہوگی اور شام 6 بج کر 55 منٹ پر ڈرگ روڈ، ملیر اور بن قاسم اسٹیشن سے ہوتی ہوئی سٹی اسٹیشن پہنچے گی۔ اس ریل گاڑی میں 7 اکانومی کلاس کوچز، ایک پاور اور بریک وین شامل ہیں۔

کندھکوٹ: ٹرین کی رکشے کو ٹکر، بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق، 4 زخمی

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے 60 روز میں یہ چھٹی نئی ریل سروس ہے، جس کا اعلان نئے وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے کیا گیا ہے۔

dhabeji Express

Tabool ads will show in this div