چارسدہ: گھریلو تنازعہ پرجرگہ، فائرنگ سے4 افراد جاں بحق

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/Charsadda-Firing-30-10-.mp4"][/video]

چار سدہ کے علاقے شیر پاؤ میں مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا۔ مرنے والوں میں ملزم کی ماں، بھابھی، بھتیجا اور قریبی رشتے دار شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے شیرپاؤ میں سید جمال نامی شخص نے گھریلو تنازعہ کے حل کیلئے منگل کو جرگہ طلب کیا، جہاں خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

بیوی کی ناراضگی اور گھریلو پریشانیوں سے تنگ سید جمال نے اچانک جرگے کے دوران بندوق نکال کر فائرنگ کردی۔ جس سے جائے وقوعہ پر موجود ملزم جمال کی ماں، بھابھی، بھتیجا اور قریبی رشتے دار جاں بحق ہوگئے۔

 

واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بچے کی عمر پانچ سے چھ سال، جب کہ بھابھی کی عمر30 سے 35 سال تھی، جب کہ قتل ہونے والا قریبی رشتے دار احسان پیشے کے لحاظ سے مقامی صحافی تھا،جو جرگے میں شرکت کیلئے وہاں موجود تھا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے چار سدہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چارسدہ: بیٹا نہ ہونے پر سفاک شوہر نے بیوی اور بچی کو قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جمال اس سے قبل بھی بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کرچکا ہے۔ ملزم سید جمال نشئی ہے اور آئس کا نشہ کرتا ہے۔

FAMILY DISPUTE

DOMESTIC VIOLENCE

Tabool ads will show in this div