بھارتی مصنف کی متنازع کتاب پر گلگت بلتستان کے شہری برہم

Oct 30, 2018
 

بھارتی مصنف الوک بنسل کی متنازع کتاب پر ایبٹ آباد میں مظاہرہ کیا گیا۔

بھارتی مصنف کی جانب سے شائع کردہ کتاب میں گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا منفی پروپیگنڈہ کیا گیاہے۔ اس کتاب کی اشاعت پر ایبٹ آباد میں مصنف کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرےبازی کی۔ سول سوسائٹی نے بھارتی حکومت اور کتاب کے مصنف کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گلگت پاکستان کا حصہ ہے، بھارت منفی پروپیگنڈہ بند کرے۔ سول سوسائٹی نےزور دیا کہ  سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش کسی صورت پاکستانی عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

GILGIT BALTISTAN

Tabool ads will show in this div