استنبول کے تیسرے اور مستقبل میں دنیا کے سب سے بڑے ائرپورٹ کا افتتاح
ترک صدر طیب اردوان نے استنبول کے تیسرے ائرپورٹ کا افتتاح کردیا جو مستقبل میں دنیا کا سب سے بڑا ائرپورٹ ہوگا۔ تقریب میں صدرپاکستان عارف علوی سمیت متعدد ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے جدید ترکی کے قیام کی 95ویں سالگرہ کے موقع پر 11 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے تعمیر ہونے والے استنبول کے تیسرے ائرپورٹ کا افتتاح کردیا جو سال 2028 تک دنیا کا سب سے بڑا اور مصروف ترین ائرپورٹ ہوگا۔
President Dr Arif Alvi in a group photo with President of Turkey Recep Tayyip Erdogan during the inauguration ceremony of Istanbul's Grand International Airport in Istanbul. pic.twitter.com/DgKOYvavr8
— Govt of Pakistan (@pid_gov) October 30, 2018
ایک اندازے کے مطابق آئندہ 3 سے 4 سال میں اس ائرپورٹ سے ہر سال 9 کروڑ افراد سفرکرسکیں گے اور مزید چند سال میں یہ تعداد 20 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ ترکی کی حکومت پرامید ہے کہ اس منصوبے سے استنبول بین القوامی آمدورفت کا مرکز بن جائے گا۔
حکام کا کہناہے کہ روں سال کے اختتام تک استنبول کا اتاترک ائرپورٹ معمول کی پروازوں کیلئے استعمال ہوتا رہے گا جس کے بعد اسے نجی طور پراستعمال کیا جائے گا جبکہ لیکن سال 2019 سے نئے ائرپورٹ کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی ۔
واضح رہے کہ استنبول ایشیا اور یورپ کو ملانے والا دنیا کا واحد شہر ہے، اس کے ایشیائی حصے میں واقع صبیحہ گورکن ائر پورٹ سے پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔