یورپ،سب سےبڑامقابلہ موسیقی داڑھی مونچھوں والی خاتون نےجیت لیا

اسٹاف رپورٹ
کوپن ہیگن: یورپ کا سب سے بڑا مقابلہ موسیقی یورو ویژن آسٹریا کی گلوکارہ نے جیت لیا۔ فاتح گلوکارہ کاانوکھا گیٹ اپ شائقین کی توجہ کامرکزبنا رہا۔

کوپن ہیگن میں جاری یوروویژن، داڑھی موچھوں والی خاتون کی جیت پر ختم ہوا۔ آسٹریا کی کونچیٹا کی آواز سینتیس ممالک کے چھبیس گلوکاروں پر بازی لے گئی۔

کونچیٹا کو روس، یوکرین، بیلاروس کے درخواست گزاروں نے مقابلے سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جب کہ انوکھے حلئیے کے باعث آسٹریا کے دائیں بازو کی جماعت بھی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنارہی تھی۔ تاہم ناظرین کی پسند نے انہیں مقابلہ کا فاتح بنا دیا۔ جیت کے بعد کونچیٹا جذبات پر قابونہ رکھ سکیں۔ سماء

Tabool ads will show in this div