فخرعالم روسی ائرپورٹ پرگرفتار ، دفتر خارجہ نے نوٹس لے لیا

Oct 29, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/MF-FAKHAR-E-ALAM-PKG-29-10-Mukkaram.mp4"][/video]

دنيا کے گرد فضائي چکر لگانے کے مشن پر نکلنے والے معروف گلوکار فخرعالم کوروسي حکام نے ائرپورٹ پرحراست ميں لے لیا۔

دنيا کے گرد چکر لگانے کے مشن کو ویزے کی مدت ختم ہو جانے کے باعث بريک لگ گئے۔معروف گلوکار فخرعالم روس ميں مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ روسي حکام نے ائرپورٹ پرگرفتار کرليا

گلوکار، اداکار اور ميزبان فخر عالم نے دنيا کے گر د چکر لگانے کے مشن پر دس اکتوبر کو امريکي ائرپورٹ سے پہلي اڑان بھری تھی۔ انگلينڈ ، آسٹريليا اور جاپان سميت کئي ممالک کي فضاؤں کو پار کرکے فخر عالم روس پہنچے جہاں انہيں يقين تھا کہ يہ مرحلہ بھي خيريت سے مکمل ہوجائے گا ۔ مگر ويزے کی مدت ختم ہونے پر فخرعالم کو روس کے ائر پورٹ پر روک ليا گيا۔

فخر عالم چاہتے ہيں کہ ان کا مشن پرواز جاري رہے اور وہ دنيا کے گرد چکر لگانے والے پہلے پاکستاني بن جائيں ۔

حکومت پاکستان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے روس ميں پاکستاني سفارتخانے کو فخر عالم کی مدد کرنے کي ہدايت کردي ۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق فخرعالم کے پروگرام کا پہلے سےعلم نہیں تھا پتہ چلنے پر سیکرٹری خارجہ نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے روس میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کر دی ہے۔

دفتر خارجہ فخر عالم کے معاملہ پر متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے اور صورتحال کو بھرپور انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے روس میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کی ہے کہ معاملہ فوری طور پر روسی حکام کے ساتھ بھی اٹھایا جائے۔

World Tour

Fakhar e alam

Mission Parwaz

fakhr e alam arrest

Tabool ads will show in this div