ڈنمارک:ڈیم فنڈ میں ڈیڑھ گھنٹے میں ڈھائی کروڑ جمع

وزيراعظم کي جانب سے ڈيم فنڈزکيلئےرقم جمع کرنے کاسلسلہ جاري ہے۔ پی ٹی آئی کے سينيٹرفيصل جاويد ڈيم فنڈ کے سلسلے ميں ڈنمارک پہنچے جہاں کوپن ہیگن میں ہونے والی ايک تقريب ميں صرف ڈيڑھ گھنٹے ميں ڈھائي کروڑ روپے جمع کرليےگئے۔

ڈيم فنڈ کےليے وزيراعظم عمران خان نےاپناکرکٹ بیٹ فروخت کیلئے پیش کیا تھا جب کہ اسی تقریب میں شعيب اختراورشاہد آفريدي کےدستخط شدہ بلے بھی نیلامی کا حصہ تھے۔

کرکٹ کھیلنے کے دور میں عمران خان کی کھینچی جانے والی کئی تصاويربھي تقریب میں نیلامی کیلئے رکھی گئی تھیں۔

فیصل جاوید نے ٹوئٹر پیج پر ٹائیفائیڈ کے باوجود تقریب میں شرکت کرنے پر شعیب اختر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے جلد از جلد فنڈ اکٹھا کرنے کے پیش نظر وزيراعظم عمران خان کي ہدايت پر سينيٹرفيصل جاويديورپ کے دورے پرہيں۔ آج ناروے اوريونان ميں فنڈريزنگ تقريب ہوگي۔

 

PTI

IMRAN KHAN

dam fund raising

Dam fund

fund raising in Denmark

Tabool ads will show in this div