اخراجات کا معاملہ، نجم سيٹھی کا پی سی بی کو قانونی نوٹس بھیجنےکا فیصلہ

Oct 28, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔

سماءکے پروگرام اسپورٹس ایکشن میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ وہ پی سی بی کی جانب جاری کردہ اخراجات کی تفصیلات پر قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پي ايس ايل کي مد ميں ايک روپيہ بھي نہيں ليا چار سال میں سے صرف ايک سال گھرکا کرايہ ليا،ميري بيگم پرکم جبکہ شہريار اور ذکاء کي بيگمات پر زيادہ خرچ ہوئے، شہريارخان3سال چيئرمين رہے، اخراجات1سال کے شائع کئے گئے، بطوربورڈ ممبرسينکڑوں ميٹنگز کيں پيسے ايک کے بھي نہيں لئے، بلٹ پروف گاڑياں ميرے نہيں ٹيموں اور آفيشل کيلئے تھيں۔

نجم سيٹھي نے دعوي کیا کہ احسان ماني نے آتے ہي گھرکاآرڈر دے ديا 2 ماہ ميں احسان ماني صرف10سے15دن ہي بورڈ ميں آئے۔

احسان مانی نے آتے بتایا کہ کرکٹ بورڈ ميں900 ملازمین کام کرہے جو کہ غلط ہے پی سی بی میں 400 ملازمين سے زائد نہیں ہیں، میں اپنے دور میں 150 گھوسٹ ملازمین کو برطرف کیا تھا، وہ ایک سیاسی جمماعت کے لوگ تھے جو کام نہیں کرتے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے نجم سیٹھی کے بطور چئیرمین اخراجات کی تفصیلات جاری کیں تھیں جس کے مطابق 2014 سے لے کر 2018 تک نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین اور بطور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی 7 کروڑ روپے اپنی ذات پر خرچ کئے جب کہ بطور چیئرمین نجم سیٹھی نے ہوٹل کے کرایوں کی مد میں 27 لاکھ روپے خرچ کئے۔

 

najam Sethi

Tabool ads will show in this div