کراچی میں پہلی بار سرکاری،نجی میڈیکل کالجز میں مشترکہ انٹری ٹیسٹ

Oct 28, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/NTS-Test-1200-Khi-28-10.mp4"][/video]

کراچی ميں سرکاری اور نجی ميڈيکل کالجز ميں داخلے کے لئے پہلی بار مشترکہ طور پر اين ٹي ايس ٹيسٹ کا انعقاد ہوا جن میں ساڑھے آٹھ ہزار اميدواروں نے حصہ لیا۔ انتظامی مسائل کے باعث يونيورسٹی روڈ پرٹريفک جام رہا۔ والدين اور طلبہ و طالبات دور سے پيدل چل کر ٹيسٹ دينے آئے۔

اين ای ڈی يونيورسٹی ميں اين ٹی ايس ٹيسٹ کا انعقاد ہوا تو یونی ورسٹی روڈ پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قطاریں لگ گئیں۔ميڈيکل کالجز ميں داخلے کے ٹیسٹ کے لیے انتظامي فقدان پروالدين اتنے پريشان ہوئے کہ آنسو نکل آئے۔ پہلي بار سرکاری اور نجی جامعات کا داخلہ ٹيسٹ ايک ساتھ ہوا جس میں ساڑھے آٹھ ہزارطلبا و طالبات نےحصہ ليا۔

لاڑکانہ،حیدرآباد میں میڈیکل کالجز کےلیے انٹری ٹیسٹ،ہزاروں طالبعلموں کی شرکت

والدين نے مطالبہ کيا کہ جب بھي ٹيسٹ رکھا جائے خصوصي انتظامات کيئے جائيں تاکہ طلبہ اور والدين کو اس طرح کي پريشاني نہ اٹھانی پڑے۔

Tabool ads will show in this div