لاڑکانہ،حیدرآباد میں میڈیکل کالجز کےلیے انٹری ٹیسٹ،ہزاروں طالبعلموں کی شرکت

لاڑکانہ میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے مستقبل کے ڈاکٹرز کے چناؤ کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی زیر نگرانی چانڈ کا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے 250،غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کے 100 اور بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کے 50 نشستوں پر داخلے کے لیے شہر کے پولیس ٹریننگ اسکول میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا۔

یونیورسٹی کے پریس ترجمان عبدالصمد بھٹی کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے 2404 طلبہ اور 3061 طالبات، غلام محمد مہر کالج میں 1295 طلبہ اور 2003 طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔

انٹری ٹیسٹ کو سینٹرلائیز کرتے ہوئے امیدواروں کو سہولت دی گئی کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق پورے سندھ کے کسی بھی سینٹر کا انتخاب کرسکتے تھے۔ لاڑکانہ میں ہونے والی انٹری ٹیسٹ میں پولیس اہلکار اور رینجرز کے جوانوں نے سکیورٹی کی ذمہ داری انجام دی جبکہ ٹیسٹ سینٹر کو سی سی کیمروں کے ذریعے مانیٹر بھی کیا گیا۔ حیدرآباد میں بھی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ پبلک اسکول میں ہوئے۔ ڈاکٹر بننے کے خواب لیکر امیدواروں نے ان ٹیسٹ میں شرکت کی۔

کراچی میں پہلی بار سرکاری،نجی میڈیکل کالجز میں مشترکہ انٹری ٹیسٹ

 ٹیسٹ میں 7850 امیدوار شریک ہوئے۔ حیدرآباد کےلمس میں 350 ایم بی   بی ایس اور 100 بی ڈی ایس کی نشستیں ہیں۔ ٹیسٹ کےلیے 10 بجے 12 بجے تک کا وقت مقرر تھا۔

NTS

Medical college entry tests

Tabool ads will show in this div