تیزاب کے حملے سے بچانے والا میک اپ تیار

برطانیہ کی ایک خاتون ڈاکٹر نے تیزاب کے حملے سے بچانے والا میک اپ تیار کر لیا ہے۔


برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میک اپ میں ممکنہ متاثرہ خاتون کی جلد اور چہرہ تیزاب سے محفوظ ر کھنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

یہ میک اپ برطانوی خاتون ڈاکٹر الماس احمد نے نان ری ایکٹو فارمولے سے بنایا ہے جس کو میک اپ کی کئی اشیاء جیسا کہ فاؤنڈیشن، راؤگ، فیس پاؤڈر، آئی میک اپ، لپ سٹک وغیرہ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر الماس نے بتایا کہ اس فارمولے کی اضافی خوبی یہ ہے کہ یہ استعمال کنندہ کو آگ سے جھلسنے سے بھی بچا سکتا ہے۔

خاتون ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ اس فارمولے کی میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر ریگولیٹری ایجنسی سے منظوری کی منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس آئیڈیے پر انہوں نے دس سال قبل کام شروع کیا تھا۔

women

proof makeup

British doctor

Tabool ads will show in this div