سعودی پیکج سے ملکی معیشت بہتر ہوگی، شاہ محمود قریشی

Oct 27, 2018

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی پیکج سے ملکی معیشت بہتر ہوگی،سعودی عرب نے کوئی شرط عائد نہیں کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر اور تجربہ کار سفارتکاروں کی تعیناتی چاہتے ہیں، پہلے جو لوگ تعینات تھے وہ سیاسی بنیادوں پرآئے، جولوگ منتخب کیے وہ ملک کانقطہ نظرفعال اندازمیں پیش کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معیشت بہتر ہوگی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم کا دورہ چین اہمیت کا حامل ہے، پاک افغان تعلقات میں بہتری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، افغانستان کی ساری تجارت پاکستان کے راستے ہوتی ہے، افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہماری اور ان کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے : چینی قرضے پاکستانی معیشت پر بوجھ نہیں، سرمایہ کاری ہے، چینی سفیر

انہوں نے کہا کہ ’سعودی پیکج سے ملکی معیشت بہتر ہوگی،سعودی عرب نے کوئی شرط عائد نہیں کی، پاکستان پر الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں‘۔

کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، کشمیر کا مسئلہ7دہائیوں سے چل رہا ہے، 2 ماہ قبل دست و گریباں ہونے والے اچانک کیوں ایک ہوگئے، عوام باشعور ہیں،سب سمجھتے ہیں یہ اتحاد کیوں ہورہاہے۔

مزید پڑھیے : یو اے ای پاکستان میں آئل ریفائنری قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیلی طیارے کی خبر پرتردید آچکی ہے،جس چیزکی کوئی حقیقت نہیں اس پرجواب دینا مناسب نہیں۔

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی طیارے کی آمد صرف افواہ پر مبنی ہے، اسرائیل کا کوئی بھی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں اترا۔

 

saudia

Tabool ads will show in this div