سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہرمظاہرین سے وزیراعلیٰ کی ملاقات

سپريم کورٹ کراچي رجسٹری کے سامنے نجي اسکولوں کی زائد فيسز کے معاملے ميں والدين نے احتجاج کيا۔سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمين نے انصاف مانگا تو قبضہ مافيا سے پريشان شہريوں نے بھي دہائياں ديں۔
کراچي سپريم کورٹ رجسٹری ميں چيف جسٹس نے اہم مقدمات کي سماعت کی ۔اس موقع پر تحفظات و مطالبات ليئے مظاہرين نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مظاہرہ اور احتجاج بھی کیا۔
نجي اسکولوں کي زائد فيسز سے پريشان والدين نےعدالتي فيصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کا گلہ کيا۔ سرکاري ملازمين اپنے مطالبات کے حق ميں اور جامعہ اردو فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے رجسٹریشن نہ ہونے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ جب چیف جسٹس سے ملاقات کےلیےعدالت آئے تو مظاہرین سے ملاقات کی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ وہاں موجود افراد نے نعرے لگائے اور وزیراعلیٰ سے مسائل کے حل کےلیے کہا۔ مظاہرين نے ہاتھوں ميں پلے کارڈز اور بينرز بھي اٹھا رکھے تھے۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ ان کے ساتھ ہر ممکن انصاف ہوگا۔