چیف جسٹس کے حکم پر شاہ رخ جتوئی سینٹرل جیل منتقل

چيف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے شاہ رخ جتوئی کو سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دے ديا ۔

چیف جسٹس پاکستان کے احکامات پرعمل درآمد ہوگیا۔ قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کو سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات نےمجرم کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل میں سی کلاس میں رکھا گیا تھا۔ ملیر جیل میں ڈیتھ سیل نہ ہونے پر شاہ رخ  کو سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے دورے پر آئے ہوئے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نےلانڈھي جيل میں قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس میں دیکھ کر برہمي کا اظہار کيا۔ انھوں نے وہاں موجود متعلقہ حکام سے سوال کیا کہ یہ سہولیات اورآسائش انہیں کیسے فراہم کی گئیں ؟۔

شاہ رخ جتوئی کو جیل میں سی کلاس کس نے دی،چیف جسٹس برہم

چيف جسٹس نے موقع پر حکم دیا کہ شاہ رخ جتوئي کو فوری ڈیتھ سیل منتقل کیاجائے۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ بھی وہاں موجود تھے۔ چیف جسٹس نے آئي جیل کوبھی فوری طلب کیا۔ تمام تر گفتگو کے دوران شاہ رخ جتوئی مسکراتےہوئے چیف جسٹس کو دیکھا رہا۔

chief justice of pakistan

shahrukh jatoi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div