فلمی ہیروئنز پر بھی سیاستدانوں کا اثر، اثاثے چھپانے لگیں

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : سياستدانوں پر تو اثاثے چھپانے کے الزامات لگتے ہی رہتے ہيں ليکن اب تو فلمی ہيروئنز بھی اثاثے چھپانے لگیں، ايف بی آر نے ميرا، نرما، نور اور ليلیٰ سميت ایسی 12 اداکاراؤں کو نوٹس جاری کردیئے۔

کس کے پاس کتنی کاريں ہيں اور کن کن شہروں ميں کوٹھياں، ٹيکس وصول کرنے والے محکمے نے 12 اداکاراؤں سے جائيداد کا حساب مانگ ليا۔

ايف بی آر کے شکنجے ميں آنیوالے شوبز ستاروں ميں اداکارہ ميرا، ليلیٰ، نور اور نرما شامل ہيں، معروف ماڈل فضاء علی، سينئر اداکارہ عظمیٰ گيلانی، جاناں ملک اور عفت عمر کو بھی اپنے اثاثے سامنے لانا ہوں گے۔

ايف بی آر حکام کے مطابق 12 اداکاراؤں نے مالی 2013ء کے گوشواروں ميں اپنے اثاثے ظاہر نہيں کئے، اس لئے انہيں 15 روز ميں جائيداد کی تفصيل مہيا کرنے کا نوٹس بھيجا گيا ہے۔ سماء

inter

centuries

Tabool ads will show in this div