ریلوے میں آکر سیاست نہیں کرنا چاہتا،شیخ رشید احمد

Oct 27, 2018

وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ  ریلوے میں آکر سیاست نہیں کرنا چاہتا،ملک کی معیشت ریلوے کےبغیر کھڑی نہیں ہوسکتی۔

لاہورریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وزيراعظم عمران خان کا چين کا دورہ انتہائی اہم ہے۔ ریلوے کے شعبے سے متعلق انھوں نے بتایا کہ محکمے ميں نئے چہرے شامل کئے جائيں گے،اميد ہے کہ ايم ايل ٹو کا معاہدہ بھي چين کے ساتھ طے پا جائےگا،ریلوے میں بہت جلد بہتری نظر آئے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ سی پیک سے ریلوے کا کلیدی کردار ہوگا،میں ریلوےمیں آکرسیاست نہیں کرنا چاہتا۔ وزیر ریلوے نے خبردار کہاکہ قابضین ریلوے کی زمین فوری طورپرخالی کریں،ریلوے میں جدید نظام کیلئے تیزی سے اقدامات کررہے ہیں۔

شیخ رشید نےمزید بتایا کہ ملک کی معیشت ریلوے کے بغیر کھڑی نہیں ہوسکتی، ہمارے پاس نوجوانوں کی کمی نہیں،انہیں زیادہ موقع دیں گے۔31اکتوبرکوصدرمملکت دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کریںگے۔

shaikh rasheed ahmed

Tabool ads will show in this div