دل کا بادشاہ،ملتان کا غریب رکشہ ڈرائیور
احساس بڑی دولت ہے ، جو اس سے مالا مال ہو کسی بھی غرض سے بالاتر ہو کر دوسروں کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتا ہے۔ ملتان میں ایسا ہی ایک غریب رکشہ ڈرائیورمریضوں اور معذوروں کو مفت سفری سہولت دیتا ہے ۔
ملتان کا رکشہ ڈرائیور ندیم عباس غربت کے باوجود دل کا بادشاہ ہے جو کسی بھی غرض یا لالچ سے بےنیاز ہو کرمعذوروں اور بیماروں کے لیے مفت سواری فراہم کرتا ہے۔
ناداروں کی خدمت کرکے خوشی محسوس کرنے والا ندیم عباس کہتا ہے کہ آٹھ سال سے رکشہ چلا رہا ہوں، روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی افراد، نابینا اور معذور افراد سے کوئی کرایہ نہیں لیتا۔
انسانیت کی خدمت کرنے والے ندیم عباس نے دوسروں کو بھی پیغام دیا کہ لوگوں کی خدمت میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔
تبولا
Tabool ads will show in this div