ہالی ووڈ فلمساز کے بیٹے کی فائرنگ، 6 افراد ہلاک، 7 زخمی، ملزم نے اپنی بھی جان لے لی

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز کے بیٹے نے کیلی فورنیا میں فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا، بعد میں گولی مار کر اپنی جان بھی لے لی۔

معاشرے کی بے رخی اور خواتین سے ناراض 22 سالہ  ایلیٹ راجر جس نے انتقاماً 6 لوگوں کی جان لے لی اور پھر خود کشی کرلی، پولیس نے نوجوان کی شناخت ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز پیٹر راجر کے بیٹے کے طور پر کرلی ہے۔

ناراض نوجوان نے ریاست کیلیفورنیا کے قصبے میں یونیورسٹی کیمپس کو نشانہ بنایا، اندھا دھند فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوئے، عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ 9 مختلف مقامات پر کی گئی جس میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔

کچھ ہی دور جاکر مسلح کار سوار بھی گاڑی میں مردہ پایا گیا، پولیس کے مطابق ملزم نے سر میں گولی مار کر خودکشی کی۔ سماء

elections

nepra

nobel

school fees

Tabool ads will show in this div