آرمی چیف نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چودہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثيق کردی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف آٹھ دہشت گردوں کی عمر قید کی سزا کی بھی توثیق کردی ہے۔

سزائے موت پانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گرد حملوں میں 22 افراد شہید ہوئے تھے، تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزا سنائی تھی۔

آرمی چیف نےمزید11دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

اکیسویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والی فوجی عدالتوں سے اب تک دہشت گردی میں ملوث کئی مجرمان کو سزائے موت سنائی گئی ہے، جس میں سے متعدد توثیق کے بعد پھانسی چڑھ چکے ہیں۔

فوج عدالتوں کو خصوصی اختیارات گزشتہ برس 2017 جنوری میں ختم ہوگئے تھے، تاہم اسی سال مارچ کے مہینے میں پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ سے فوجی عدالتوں میں 2 سالہ توسیع کے لیے 28ویں آئینی ترمیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کیا گیا تھا۔

بعد ازاں سابق صدر مملکت ممنون حسین نے 23 ویں آئینی ترمیم سمیت آرمی ایکٹ 2017 پر دستخط کر دیئے تھے جس کے بعد فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع ہوگئی تھی۔

ARMY CHIEF

terrorists

Tabool ads will show in this div