حکومت کا بدعنوانی سے متعلق وسل بلوور قانون نافذ کرانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے ملک میں بدعنوانی سے متعلق ’’وسل بلوور ایکٹ‘‘ قانون کو نافذ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ وسل بلوور قانون کے تحت کرپشن کی معلومات دینے والے کو ریکوری کا 20 فیصد دیا جائے گا، جبکہ کرپشن کی شکایت کا جائزہ کمیشن لے گا اور کميشن کم از کم تين ممبران پر مشتمل ہوں گا۔
وزیر قانون نے کہا کہ شکایات نیب، ایف آئی اے اور ایس سی سی پی کو بھیجی جائیں گی، جبکہ نشاندہي کرنے والے کي شناخت کا تحفظ کيا جائے گا۔
جو مرضی کرلو این آر او نہیں ملے گا، وزیراعظم کا اپوزیشن جماعتوں کو پیغام
فروغ نسیم نے کہا کہ کرپشن فوجداری قانون کا ہی حصہ ہے اور سب کو خوشدلی سے اس قانون کو قبول کرنا چاہیے، کرپشن کیخلاف قانون سازی پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت وسل بلوور ایکٹ 2018 پر کام مکمل کر چکی ہے اور جلد قومی و صوبائی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔