بھتے کی پرچیاں راول پنڈی بھی پہنچ گئیں

Oct 26, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/Pindi-Bhatta-Parchi-Isb-Pkg-26-10.mp4"][/video]

راول پنڈی کے علاقے گوالمنڈی کے تاجر کوپانچ کروڑ روپے بھتے کی پرچی مل گئی ۔ بیٹی کو کالج کے باہر مسلح نوجوان نے سنگین  دھمکیاں بھی دیں ۔ اس واقعے پر بھتہ خوری اور دھمکیوں کا الگ الگ مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

راولپنڈی میں بھی تاجر برادری بھتہ خوروں کے نشانے پرآگئی۔ گوالمنڈی میں گاڑیوں کے سائلنسر کا کاروبار کرنے والے تاجر موہن لال  کو پانچ کروڑ روپے کی پرچی موصول ہوگئی۔ تھانہ سٹی میں اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

دوسری طرف موہن لال کی صاحبزادی کونامعلوم مسلح نوجوان نے کالج کے باہرجان سے مارنے کی دھکمیاں دیں ۔ اس واقعے کا بھی تھانہ نیو ٹاؤن میں پرچہ کٹ گیا ۔ صورتحال کے پیش نظر تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

موہن لال کو گھر میں بھتے کی پرچی ملنا اور کالج کے باہر بیٹی کو ہراساں کیا جانا دو الگ الگ واقعات ہیں یا پھر ایک ہی سلسلے کی دو کڑیاں، یہ معاملہ بھی تفیش طلب ہے ۔

extrortion

Crime news

gawalmandi

Tabool ads will show in this div