عاصمہ جہانگیر نے اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا ایوارڈ جیت لیا

ممتاز ماہر قانون اور سماجی کارکن مرحومہ عاصمہ جہانگیر نے اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرناندا نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی شخصیات اور اداروں کی خدمات کا اعتراف ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے 2018 کا انسانی حقوق کا ایوارڈ رواں سال کے اختتام میں دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ عاصمہ جانگیر ماورائے عدالت قتل کے معاملے پر 1998 سے 2004 تک اقوام متحدہ کی مندوب رہیں جبکہ 2004 سے 2010 تک مذہبی و عقائد کی آزادی کے خصوصی مندوب کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔
عاصمہ جانگیر رواں سال فروری میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئی۔ ان کا ایوارڈ ان کے اہل خانہ میں سے کوئی فرد وصول کرنے جائے گا۔