اہم خبریں،چیف جسٹس کراچی پہنچ گئے،ٹی20میں پاکستان اور کینگروز میں جوڑ پڑے گا

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ آپ کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔

رواں سیزن ٹی 20 سیریز میں آج پھر پاکستان کرکٹ ٹیم اور کینگروز کے مابین دبئی اسٹیڈیم میں جوڑ پڑے گا۔ اس سے قبل ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 66 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے۔ کیا سرفراز الیون رواں سیزن کی اس سیریزمیں کامیابی حاصل کرکے آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون  ہونے کا اعزاز برقرار رکھ سکے گی؟۔

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان شہر قائد میں دو روز قیام کریں گے۔ ان دو روز کے دوران چیف جسٹس منی لانڈرنگ سمیت اہم کیسز کی سماعت کریں گے۔ سندھ حکومت کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی امل عمر کیس کی رپورٹ پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ بچی ڈاکو اور پولیس کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی تھی۔

سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل ۔۔۔سندھ حکومت نے جے آئی ٹی سے تعاون شروع کر دیا۔۔۔حکومت نے سات محکموں کا ریکارڈ جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا۔۔۔آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہو گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اہم اجلاس آج طلب۔اجلاس میں آئی ایم ایف سے قرضے سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

خاشقجی کا بیٹا اور ان کا خاندان سعودی عرب چھوڑ کر واشنگٹن چلا گیا ہے۔

T20

ASAD UMAR

amal umer

Australia vs Pakistan

Tabool ads will show in this div