جمال خاشقجی کے بیٹے خاندان سمیت سعودی عرب چھوڑ گئے

مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بڑے بیٹے صلح خاندان سمیت سعودی عرب چھوڑ کر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔


ہیومن رائٹس واچ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے مطابق صلح کے اوپر سے سفری پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد وہ ریاض چھوڑ کر امریکا روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع سعودی عرب قونصل خانے میں 2 اکتوبر کو قتل کر دیا گیا تھا۔

ابتداء میں سعودی عرب نے ان کے قتل کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا، تاہم جمال خاشقجی کے قتل کے اٹھارہ دن بعد سعودی حکام نے ان کے قتل کی تصدیق کردی تھی اور کہا تھا کہ قونصل خانے کے اندر ہونے والے ایک جھگڑے کے نتیجے میں جمال خاشقجی مارے گئے تھے۔

جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی حکام نے اٹھارہ سعودی باشندوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔

salah

jamal khashoggi murder

Tabool ads will show in this div