پی ٹی وی کرپشن کیس: ڈاکٹر شاہد مسعود کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود فیصلہ بھانپ کر پہلے ہی عدالت سے چلے گئے۔

اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ایم ڈی کے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے نشریاتی حقوق میں بے ضابطگیاں کیں۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے آج تک شاہد مسعود کو عبوری ضمانت دے رکھی تھی۔ جمعہ کی صبح مقدمہ کی سماعت ہونی تھی جس میں ڈاکٹر شاہد مسعود پہلے تو عدالت پہنچ گئے لیکن کمرہ عدالت میں کارروائی شروع ہوئی تو شاہد مسعود موجود نہیں تھے۔

ملزم کی عدم موجودگی پر اسپیشل جج کامران بشارت مفتی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ شاہد مسعود کہاں ہیں۔ انہیں تو یہاں ہونا چاہیے تھا۔

ملزم کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ شاہد مسعود چائے پینے گئے ہیں۔ کچھ دیر میں آ جائیں گے جس پر عدالت نے ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ شاہد مسعود کوگرفتار کیا جائے۔

curruption

Shahid Masood

Tabool ads will show in this div