کراچی میں ایک اور سگنل فری کوریڈور کے کام کا افتتاح

 

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہےکہ کراچی میں منصوبے کسی کے بھی ہوں، ہم انھیں مکمل کرینگے۔کراچی کو اس کا حق دینا ہم سب پر لازم ہے۔ کراچی کو جتنے منصوبے پی ٹی آئی نے دیئے،کسی اور نے نہیں ديئے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مئیر کراچی کے ہمراہ میٹرک بورڈ آفس سے ناگن چورنگی تک 5.5 کلومیٹر کے سگنل فری کوریڈورکا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتےہوئے گورنر سندھ  کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سب سے پہلے کراچی کے منصوبوں کا اعلان کیا۔جتنے منصوبے پی ٹی آئی نے دیئے کسی اور نے نہیں دئیے۔ انھوں نے واضح کیاکہ گزشتہ حکومتوں کے منصوبے بھی ہم مکمل کرینگے۔ کراچی کو اس کا حق دینا ہم پر لازم ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ  کام کرنے والوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔اگر کوئی تنگ کرے تو ہمیں بتایا جائے،منصوبے کومکمل طور پر گورنر ہاؤس سے مانیٹر کیا جائیگا۔

گورنرسندھ کامزید کہناتھاکہ  ہماری ترجیحات عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔ اس موقع پر میئر کراچی نے کہاکہ اس پروجیکٹ کی تکمیل سےعوام کو سہولت مہیا ہوگی۔

MAYOR KARACHI

Karachi Mass transit

Tabool ads will show in this div