اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ن لیگ کی روایت رہی ہے، پرویز الہیٰ

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی ن لیگ کی روایت رہی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب ميں ترقياتي منصوبوں ميں بدعنواني کي تحقيقات کي جائيں گي۔ پنجاب ميں صحت اور تعليم کا شعبہ تنزلي کا شکار ہوا ہے۔

اسپیکر پرويزالہیٰ نے بتایا کہ پچھلے ہفتے ایوان میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کي تحقيقات کيلئے کميٹي بنادي ہے،اسمبلي ميں ہنگامہ آرائي ن ليگ کي روايت رہي ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکمران کي نيت ٹھيک ہو تو اللہ کي مدد شامل ہوتي ہے۔

اس سے قبل لاہور میں وزيرِاطلاعات پنجاب فياض الحسن چوہان نے ميڈيا سے گفتگو ميں بتایا کہ پي ٹي آئي کے کسي فرد نے بھي اگر ملک کو لوٹا ہے تو اس کا بھي بلا امتياز احتساب ہوگا ۔

پی ٹی آئی کے کسی فرد نے بھی ملک لوٹا تواس کا بھی احتساب ہوگا،فیاض چوہان

ان کا يہ بھي کہنا تھا کہ آل پاکستان لوٹ مار ايسوسي ايشن جو چاہے کرلے،اب توجان نہيں چھوٹے گی۔ فضل الرحمان آ ل پاکستان لوٹ مار ايسوسي ايشن کے کنوينر ہيں،لوٹ مارايسوسی ايشن کو بليک ميلنگ نہيں کرنے ديں گے۔

PML N

PERVEZ ELAHI

Speaker Punjab Assembly

Tabool ads will show in this div