حکومت آمرانہ ذہنیت کا مہرہ بن کر دھمکانے سے باز رہے، مولانا فضل

سربراہ جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آمرانہ ذہنیت کا مہرہ بن کر حکومت کرنے والے مخالفین کو نہ دھمکائیں ۔

اسلام آباد میں آج جمعرات کو نیوز کانفرنس کے دوران بولے الیکٹبلز کے نام پر دوسری جماعتوں کے کرپٹ لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنے والے کس منہ سے احتساب کی بات کر رہے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈاکے کا مینڈیٹ لے کر حکومت کررہے ہیں ۔

متعلقہ خبر: آصف زرداری، فضل الرحمان میں حکومت کیخلاف عدم اعتماد قرارداد لانے پر مشاورت

اس سے قبل پیر کو سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کو آل پارٹیز میٹنگ کی دعوت دی جائے گی جس میں قوم کو آئندہ کی حکمت عملی دیں گے، اے پی سی کیلئے تاریخ کا اعلان کل کیا جائے گا۔

ایم ایم اے سربراہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو جعلی اکثریت حاصل ہے، اسے حکومت کا حق ہی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ لاہور میں نواز شریف سے ملا تھا اور بات ہو چکی ہے۔

PTI

MAULANA FAZL UR REHMAN

Threatening

Tabool ads will show in this div