پی ٹی آئی کے کسی فرد نے بھی ملک لوٹا تواس کا بھی احتساب ہوگا،فیاض چوہان

صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہےکہ ملک میں احتساب کا عمل اب نہيں رُکے گا ۔

لاہور میں وزيراطلاعات پنجاب فياض الحسن چوہان نے ميڈيا سے گفتگو ميں بتایاکہ پي ٹي آئي کے کسي فرد نے بھي اگر ملک کو لوٹا ہے تو اس کا بھي بلا امتياز احتساب ہوگا ۔

ان کا يہ بھي کہنا تھا کہ آل پاکستان لوٹ مار ايسوسي ايشن جو چاہے کرلے،اب توجان نہيں چھوٹے گی۔ فضل الرحمان آ ل پاکستان لوٹ مار ايسوسي ايشن کے کنوينر ہيں،لوٹ مارايسوسی ايشن کو بليک ميلنگ نہيں کرنے ديں گے۔

فياض چوہان نے کہاکہ مخالفین چيخيں ماريں، کنٹينر يا کھمبے پر چڑھيں، احتساب نہيں رکے گا۔ اپوزيشن کہيں بھي احتجاج کرلے ليکن احتساب ہوگا اور ملک کا لوٹا پيسہ واپس آئے گا۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ  يہ احتجاج اپوزيشن کانہيں،بلکہ باپ بيٹےکاہے۔ اسمبلي ميں پي پي اورراہ حق پارٹي بيٹھي ہوئي ہے۔ ن ليگ چوہدري پرويزالہيٰ کواسپيکرنہيں مانتي، لوگوں کومارنےوالےآج اپوزيشن ليڈربن گئےہيں۔

ACCOUNTABILITY

HAMZA SHAHBAZ

Fayyaz ul hassan

Tabool ads will show in this div