پروپیگنڈہ  مسترد، یقین دہانی،تجاویز مانگ لیں

سردار اختر جان مینگل کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات، صدرکی  6  نکات  پرعملدر آمد کی  یقین دہانی

روزنامہ آزادی

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل کی صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات۔بی این پی وفد میں مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر جہانزیب جمالدینی،مرکزی سیکریٹری اطلاعات آغاحسن بلوچ، مرکزی راہنماءساجدترین ایڈوکیٹ اورایم پی اے گوادرمیرحمل کلمتی شامل تھے۔وفد نے بی این پی کے چھ نکات، بلوچستان خصوصاً گوادر میں پانی، بجلی، صحت و تعلیم کے مسائل سے آگاہ کیا اور گوادر پورٹ سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔صدر مملکت کو گوادر میں غیر قانونی ٹرالرنگ، ماہیگیروں کے مسائل دیمی زر سمندر میں گودی اور پدی زر سمندر میں جیٹی کی تعمیر، پسنی جیٹی کی بحالی سمیت پانی و بجلی کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بلوچستان حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کے لیے سیاسی جماعتوں سےتجاویز مانگ لیں

روزنامہ آزادی

صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار صالح محمد بھوتانی کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کی تیاری کے لیےتمام اسٹیک ہولڈر اور سیاسی جماعتیں اپنی تجاویز دیں تاکہ اس کی روشنی میں مسودے کی تیاری اور اس کی منظوری کو یقینی بنایا جائے،ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو اب تک 5 ارب روپے کے ہی فندز ملے ہیں جس سے صوبے کے دور دراز کے علاقوں میں پھیلی آبادی کی ترقی ممکن نہیں،کوشش ہوگی کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلدیاتی اداروں کے لیے زیادہ سےزیادہ فنڈز رکھے جائیں کیونکہ بلدیاتی ادروں کی مضبوطی سے ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔

   

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت بی اے پی کا اہم اجلاس،سوشل میڈیا پروپیگنڈہ  مسترد

 روزنامہ ایکسپریس

اجلاس میں بعض عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پارٹی میں اختلافات کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنے چیئرمین کی قیادت میں متحد اور مضبوط ہے اور اپنے منشور کے مطابق صوبے کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے کام کررہی ہے، اجلاس میں پارٹی کارکنوں سے روابط کے فروغ سے اتفاق کرتے ہوئے اس حوالے سے جامع حکمت عملی وضع کی گئی اجلاس میں پارٹی کارکنوں کے لئے وضاحت کی گئی کہ پارٹی آئین کے مطابق تنظیم سازی کے مراحل کے تحت بنیادی یونٹ سازی کے بعد ہر ضلع میں کونسل تشکیل دی جائے گی اور بعد ازاں ضلعی سطح پر انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا، اسی طرح پارٹی کے تمام ونگز کی رکن سازی کے بعد ان ونگز کے پارٹی اراکین اپنے انتخابات منعقد کریں گے، اجلاس میں پارٹی کارکنان سے کہا گیا ہے کہ رکن سازی اور یونٹ سازی سے قبل کسی عہدے کا اعلان نہ کریں

Sardar Akhtar Mengal

Dr Arif Alvi

JAM KAMAL

BAP

6 point agenda

Tabool ads will show in this div