فوادچوہدری نے ممکنہ اپوزیشن اتحاد کو دلچسپ نام دے دیا

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ابھی مکمل طور پرتشکیل بھی نہیں پایا لیکن وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نام بھی تجویزکردیا۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ اتحاد پرکڑی تنقید کرتے ہوئے اس اتحاد کیلئے دلچسپ نام '' این آراوالائنس '' تجویز کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے عوام سے بھی پوچھا کہ کیا حکومت مخالف اتحاد کا نام این آراو الائنس ٹھیک رہے گایا آپ کوئی نام تجویز کریں گے؟۔

PTI

fawad chaudhary

opposition alliance

NRO Alliance

Tabool ads will show in this div