اسلام آباد: ڈی چوک پر یوٹیلٹی ملازمین کا احتجاج چوتھے روزمیں داخل

اسلام آباد کے ڈی چوک پريوٹيلٹی ملازمين کا احتجاج چوتھے روز ميں داخل ہوچکا ہے۔

ڈی چوک 4 روز سے احتجاجی سرگرمیوں کا مرکز بناہواہے۔ دھرنے کے شرکاء نے مطالبات کی منظوری کےليے آج شام 5 بجے کا الٹی ميٹم دے رکھا ہے ۔ مطالبات منظور نہ ہونے کي صورت ميں شرکاء نے ريڈ زون ميں داخلے کی دھمکي دے دي ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ ڈيلی ويجز ملازمين کو مستقل کرکے ان کے بقاياجات بھی ادا کئے جائیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 15 سال سے ہزاروں ملازمین یومیہ اجرت پر کام کررہے ہیں، پہلے حکومت کے پاس بہانہ تھا کہ وزیراعظم اور مشیرِ تجارت بیرون ملک ہیں، اگر شام تک مطالبات نہ مانے گئے تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

دوسری جانب سیکیورٹی کے پیشِ نظر انتظامیہ نے بھی ڈی چوک سے پارلیمنٹ جانے والی سڑکیں خاردار تاریں لگا کر سیل کر دی ہیں، جب کہ مرکزی روڈ پر ٹینٹ اور قالین بھی بچھا دیئے گئے ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کیطرف مارچ کی دھمکی دیدی

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے، تاہم حکومت مطالبات کو سنجیدہ نہیں لے رہی ، حکومت مطالبات کی منظوری کا نوٹی فیکیشن جاری کرے، نوٹی فیکیشن جاری ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔

D CHOWK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div