کراچی میں 25 دنوں میں پانچواں بریک ڈاؤن،آدھا شہر تاریکی میں ڈوبارہا

کراچی ميں رات گئے کے الیکٹرک کا نظام ایک بار پھر جواب دے گيا۔ فيڈر ٹرپ ہونے سے آدھا شہر تين گھنٹے تک تاريکي ميں ڈوبا رہا۔
ترجمان کے الیکٹرک نے بتایاکہ بجلی کی فراہمی میں تعطل فيڈر ٹرپ ہونے کے باعث پيش آيا۔ گلشن اقبال ، گلستان جوہر، ناظم آباد ، لياقت آباد ، گلزار ہجری ، میٹرول کے علاقوں میں ڈھائي سے تين گھنٹے بجلي بند رہي۔
اس کے علاوہ گارڈن ، شو مارکيٹ ،لياری ،ملير کے مختلف علاقے بھي اندھيرے ميں ڈوبے رہے جبکہ کے اليکٹرک نے دو گھنٹے ميں تمام علاقوں ميں بجلي کي بحالي کا دعوي کيا۔
ترجمان کے اليکٹرک کے مطابق ملیراورکورنگی ميں فالٹس کے سبب فراہمی متاثر ہوئی۔