پی سی بی کے اينٹی کرپشن يونٹ نے عمراکمل کو طلب کرليا
الجزيرہ ٹي وي کے فکسنگ سے متعلق انکشافات ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اينٹي کرپشن يونٹ نے عمراکمل کو طلب کرليا۔
عمراکمل کل تک سپر اسٹار تھے مگر آج ان کے ستارے گردش میں ہیں پہلے سما کو انٹرویو میں فکسنگ آفرز کے اعتراف پر پوچھ گچھ ہوئی اب الجزیرہ کی دستاویزی فلم نے مشکل میں ڈال دیا۔
الجزیرہ نے اپنی دستاویزی فلم میں عمراکمل کی مبینہ فکسر انیل منور کے ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کی تصاویر جاری کی ۔ تصویر میں عمراکمل کو ایک بیگ کا جائزہ لیتے دکھایا گیا تاہم نہ فوٹو سے یہ ظاہر ہوتا ہے اور نہ اس بات کوئی ثبوت ہے کہ عمراکمل یہ بیگ ساتھ لے کر گئے۔