اینیمیٹڈ فلم 3 بہادر رائز آف دی وارئیرز کا ٹریلر ریلیز

اسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ فلم 3 بہادر رائز آف دی وارئیرز کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم تین بہادر کا سیکوئل رائز آف دی وارئیرز میں یہ تینوں سپر ہیرو ولن کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہیں، بچوں میں اچھائی کی امنگ جگانے،ہمت بڑھانے اور دنیا کو بچانے ایک بار پھر تین بہادر آرہے ہیں، جبکہ چند نئے کردار جیسے گھونچو نامی بندر جو کہ ولن نظر آتا ہے جبکہ 3 بہادر کی دوست ارما قابل ذکر ہیں۔

اسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے بتایا کہ 3 بہادر کا یہ آخری حصہ پیش کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ تیسرے حصے میں کئی ہیروز اور ولن شائقین ایسا منظر پیش کریں گے کہ سنیما موجود تمام ناظرین ایک الگ دنیااس موقع پر میں کھو جائیں گے۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شرمین عبید نے بتایا کہ پاکستان کی پہلی انیمیٹڈ فلم سریز میں مزید نئے کردار ، ایڈونچر، اور جن مسائل کو ہم اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے وہ بچوں سے متعلق ہے ۔

فلم میں (بابوشکا ) کا نیا کردار ادا کرنے والی نمرہ بچہ کا کہنا تھا کہ یہ شرمین عبید کے ساتھ میری پہلی فلم ہے میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس طرح کا کردار ادا کروں گی ،بچپن سے سپر ہیرو کا رول پیش کرنے کا شوق تھا اور اس فلم میں ایک سپر ہیرو کا کردار ادا کر رہی ہوں۔

فلم 3 بہادر کے پچھلے دونوں پارٹ میں دیکھایا گیا تھا کہ تین بہادر ایک ایک ایسے محلے میں رہتے ہیں جو کہ جرائم کا گڑھ ہے، ناقابل یقین سپر پاورز کی مدد سے یہ تین بچے اپنے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے شر سے نجات دلاتے ہیں۔

 

تاہم تیسرے حصے کے ٹریلر میں دیکھایا گیا ہے کہ تین بہادر اپنے محلے کے جرائم کا خاتمہ کرچکے ہیں اور وہ اپنی پاور کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ فلم کے نئے کردار بابوشکا کے خاتمے کیلئے نئے مشن پر گامزن ہوجاتے ہیں ۔

تین بہادر کے سیکوئل میں اداکارہ مہوش حیات( ارما ) ، فہد مصطفیٰ (آمنہ کے والد )، بہروز سبزواری (ڈینو چاچا ) ، ثروت گیلانی (سعدی کی ماں) ، نمرہ بچا (بابوشکا ) اور خالد ملک (کامل کے والد ) جیسے اداکاروں کی آوازیں استعمال کی گئی ہیں۔

ٹریلر ریلیز کی تقریب میں اسکول کے بچوں نے بھی شرکت کی ، فلم تین بہادر کا سیکوئل رائز آف دی وارئیرز کو رواں برس 14 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

 

animated movie

3Bahadur

Rise Of The Warriors

Tabool ads will show in this div